13 فروری، 2025، 8:12 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85750230
T T
0 Persons

لیبلز

جنگ غزہ کے شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہزار 239 تک پہنچ گئی

تہران/ ارنا- غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کے شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہزار 239 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 شہیدوں کے جسد خاکی کو غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 14 شہیدوں کے جنازوں کو گزشتہ چند گھنٹوں میں ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے مزید 3 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کیا ہے۔

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 فلسطینی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، 14 ہزار سے زیادہ شہیدوں کے جنازے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 1 لاکھ 11 ہزار 676 فلسطینی غزہ میں زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .